تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 جنوری 2014
وقت اشاعت: 1:27

اب کوئی نشانہ چوک نہیں سکتا،4حصوں میں تقسیم ہونے والی بلٹ تیار

نیویارک… این جی ٹی…اب کوئی دشمن بچ کر نہیں جائے گا اور نہ ہی کوئی نشانہ چوکے گا۔۔۔جی ہاں بالکل ٹھیک سنا آپ نے، امریکا کی اسلحہ ساز کمپنی نے 4حصوں میں تقسیم ہوجانے والی منفرد بلٹ تیار کرلی ہے۔Mi-Bulletنامی یہ گولی پستول کی نال سے نکلتے ہی 4ٹکڑوں میں بٹ جائے گی اور اگر ٹارگٹ ذرا سے بھی اِدھر اُدھر ہوا تب بھی اس گولی سے بچ کر نہیں جاسکے گا۔اگر اس گولی کو ہینڈ گن سے فائر کیا جائے گا تو یہ نال سے نکلنے کے بعد 4حصوں میں بٹتے ہوئے14انچ قطر کا دائرہ بنائے گی اور اگر شاٹ گن سے فائر کیا گیا تو 24 انچ قطر کا دائر ہ تخلیق کرتے ہوئے اس میں موجود بیک وقت 4ا ہداف کو نشانہ بناسکے گی۔واضح رہے کہ معروف ہینڈ و شاٹ گنوں کی کارٹریج کیلئے ڈیزائن کی گئی یہ بلٹ اگلے ہفتے سے لاس ویگاس میں شروع ہونے والے شاٹ شو میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.