تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:18

مرغیوں کی حفاظت کیلئے خصوصی جیکٹس!!

لندن …این جی ٹی …پالتو جانوروں سے محبت کی ایسی مثال شاید ہی کبھی سامنے آئی ہو۔برطانوی کاؤنٹی آکسفورڈ شائر کے قصبے وارڈنگٹن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی پالتو مرغیوں کی حفاظت کا انوکھا حل نکالا۔اس شخص نے اپنی مرغیوں کیلئے ٹریفک وارڈنز کے یونیفارمز کی طرزپر خصوصی جیکٹس تیار کروالیے ہیں۔یہ جیکٹس پہن کر جب بھی مرغیاں گھر سے باہر نکلتی ہیں یا پھر روڈ کراس کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو جیکٹس کے چمکتے میٹریل کی بدولت وہ دور سے ہی نمایاں نظر آتی ہیں اور ہر قسم کے حادثے سے محفوظ رہتی ہیں۔برطانوی کمپنی کی تیار کردہ یہ ہائی وز چکن جیکٹس فقط12پاؤنڈ میں باآسانی مارکیٹس میں دستیاب ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.