13 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:33
چینی آرٹسٹ کے کاغذ سے تیار کردہ انوکھے فن پارے
بیجنگ …این جی ٹی …دنیا بھر میں ماہر آرٹسٹ فن کے اظہار کے لئے مختلف اشیا کا سہارا لیتے ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ہی لوگوں کو متاثر کر پاتے ہیں۔چین سے تعلق رکھنے والے اس ماہر فنکار کا شمار بھی ایسے با صلاحیت لوگوں میں ہوتا ہے جس نے کاغذ کی مہارت سے تہہ بندی کرتے ہوئے لچکدار تھری ڈی شاہکار تیار کئے ہیں۔ یہ ماہر آرٹسٹ ہزاروں صفحات کی تہہ بندی کرنے کے بعدانہیں اس اندازسے ترتیب دیا کہ یہ دیکھتے ہی دیکھتے منفرد اورلچکدار مجسموں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔