14 جنوری 2014
وقت اشاعت: 10:35
نوجوانوں نے گاڑی کو ہی سوئمنگ پول میں بد ل ڈالا
سڈنی…ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا،ذراآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں کو ہی دیکھ لیجئے جن کے جی میں نہ جانے کیا آئی کہ اپنی گاڑی کو ہی چلتے پھرتے سوئمنگ پول میں تبدیل کر ڈالا۔اپنی گاڑی کے عقبی حصے کو پانی سے بھرا اور پھر تیز رفتار میں گاڑی چلاتے ہوئے سڑکوں پر خوب ہنگاما مچایا جو پولیس کو ایک آنکھ نہ بھایا اوراب تیزی سے ان منچلوں کی تلاش جاری ہے۔