16 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:24
ایسی کمپیوٹرائزڈ مشین جو کسی ماہر بیکر کی طرح بسکٹ بنائے
فرانسیسکو… این جی ٹی…امریکی شہر سان فرانسیسکو میں ایک انجینئر نے اپنی مہارت اور ذہانت کا ثبوت پیش کر تے ہو ئے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو کسی ماہر بیکر کی طرح کو کیز تیار کر سکتی ہے۔ کمپیوٹر کے ساتھ منسلک اس مشین میں مختلف حصے ہیں جن میں مو جود جار کے اندر بسکٹس بنانے کے تما م اجزاء ڈال کر اسے ہدایات دی جاتی ہیں جو ایک وقت میں ایک ہی کو کی کا آمیزہ تیار کر تا ہے۔اس مشین کے تیار کر دہ آمیزے کو اوون میں ڈال کر بیک کریں منٹوں میں گرم گرم کو کیز تیار ہیں ۔