19 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:36
رسی پھلانگنے کا شوقین ،تفریح کرتاکتا
نیویارک…این جی ٹی…رسی پھلانگتے ہوئے کھیل کود میں مصروف بچے تو آپ نے دیکھے ہونگے لیکن اب ذرا اس دلچسپ کتے سے بھی مل لیجئے جو مہارت سے رسی پھلانگنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ایک سال کا یہ کتا اپنے مالک کے ساتھ مل کراس مہارت سے ایک نہیں بلکہ ڈبل رسیوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے میں مصروف ہے کہ ماہر کھلاڑی کو بھی پیچھے چھوڑ دے ۔یہ کتا صرف رسی پھلانگنے میں ہی نہیں بلکہ فرسبی کھیلنے میں بھی کسی سے کم نہیں جودیکھنے والوں کی توجہ کا فوری مرکز بن جاتا ہے۔