21 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:55
پلاسٹک کی بوتلوں کے ہزاروں ڈھکنوں سے بنادلکش گھر
ماسکو… این جی ٹی… ایک باصلاحیت روسی خاتون نے استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکنوں کو ناکارہ شے جان کر پھینکنے کے بجائے انہیں اپنے گھر کی باہری دیواروں پر ترتیب سے یکجا کرتے ہوئے اسے دلکش اور منفردانداز میں سجا دیا ہے۔ اوگلانامی اس ماہرآرٹسٹ نے تقریباً تیس ہزار بوتلوں کے ڈھکنوں کو اپنے جھونپڑی نما گھر کی دیواروں پر اس مہارت سے ترتیب دیا کہ خوبصورت نقش و نگار اور تصاویر ابھر کر سامنے آگئے۔ ماہر مصورہ نے اپنے پاس جمع شدہ ہزاروں رنگ برنگے پلاسٹک کے چھوٹے بڑے ڈھکنوں کو کیل کے ذریعے دیواروں پر نصب کیا ہے جن کے حسین رنگوں کے امتزاج اور نقش و نگار نے اس گھر کو آرٹ کے دلکش نمونے میں تبدیل کردیاہے ۔