22 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:50
تمھارا میرا مذاق ہے کیا؟ کسان کو مگر مچھ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی
کیپ ٹاؤن… این جی ٹی…آ بیل مجھے مار کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن آ مگر مچھ مجھے کاٹ کا محاورہ کسی نے نہیں سنا ہوگا مگر ان صاحب نے یہ سچ کر دکھایا۔جی ہاں ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ اس کسان کے جی میں نہ جانے کیا آئی کہ مگر مچھ کے ساتھ اٹکھیلیاں کرنے کی ٹھا ن لی۔جیسے ہی تین میٹر لمبے مگر مچھ کے پاس پہنچااسے ایسا غصہ آیا کہ شرارتی کسان پر حملہ کردیا اور کسان کو اپنے پاؤں کی ایک انگلی سے ہاتھ دھونے پڑے۔کسان نے بھاگنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کی بد قسمتی کہ بھاگتے ہوئے گر پڑا مگر کسی نہ کسی طرح و ہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔جان تو بچ گئی مگر بعد میں اپنی بیوی سے ایسی ڈانٹ سننی پڑی کہ ہمیشہ کے لئے کچھ الٹا سیدھا کرنے سے توبہ کر لی۔