22 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:23
میکسیکو کے فن کا ر نے ہتھیا روں کو آلا تِ مو سیقی میں بدل دیا
میکسیکو… این جی ٹی…دنیامیں گولیوں کے بر سنے کے بجا ئے مو سیقی کی دھنیں بکھرنی چا ہئیں یہ عزم ہے ایک میکسیکن فنکا رکا ۔ اسی عز م کے تحت پیڈرو نامی اس موسیقا ر نے سینکڑوں خطر نا ک ہتھیا روں کو امن کے سُر بکھیرنے والے آلا ت ِ مو سیقی میں بدل دیا ہے ۔ اس آرکسٹرا میں سینکڑو ں ہتھیا روں کے ذریعے تیا ر کیے گئے آ ٹھ مختلف اندازکے آلا ت شامل ہیں ۔ان آ لا ت کی تیا ر ی میں منشیا ت فرو شوں سے پکڑے گئے ہتھیاراستعمال کیے گئے ہیں جن میں را ئفل ،پستو لیں اور شا ٹ گنز شامل ہیں۔ اس آ رکسٹرا کی تیا ری کا مقصد دنیا بھر میں ہتھیاروں کے پھیلا ؤ کو روکنا اور امن کے پیغا م کو فر وغ دینا ہے ۔