24 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:5
ماہرین نے ایک مشین کو محبت کر نا سیکھا دی
سنگاپور…این جی ٹی… آپ نے یہ تو سنا ہو گا کہ محبت کو خریدا نہیں جا سکتا لیکن سنگاپور کی یو نیورسٹی میں ماہرین نے ایک مشین کو محبت کر نا سیکھا دی ہے۔ ماہرین کا تیار کردہ یہ ایسا منفرد روبوٹ ہے جو انسان کی طرح محبت کر نے کی صلا حیت رکھتا ہے۔جدید ٹیکنالو جی کے حامل اس روبوٹ کو بر ف کے ایک گولے کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جو اپنے اندر نصب خاص سینسرز،ما ئیکرو فون اور کیمرہ کے ذریعے اپنے اردگرد کے ماحول کا جا ئزہ لیتاہے اور جب کو ئی انسان اس پر پیار سے ہاتھ پھیرتاہے تو یہ آٹو میٹک نظام کے تحت چل کر اسی کے پاس چلا جا تاہے۔ اس روبوٹ کی حیثیت ایک نا زک کھلونے کی بھی ہے جوجذبہ محبت سے آگا ہ ہے اور اس سے پیار کر کے بچے اور بڑے اپنے اکیلے پن کو دور کر سکتے ہیں۔