24 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:5
دیکھی ہے ایسی ملٹری پریڈ کبھی۔۔۔
بینکاک…این جی ٹی…تھائی لینڈ میں جاری شدید سیاسی بحران اور عوامی احتجاج کے باوجود گذشتہ دنوں دارالحکومت بینکاک میں آرمڈ فورسز ڈے منایا گیا جس کے موقع پر ملٹری فورسز نے شاندار کرتب بازی اور پریڈ کا مظاہرہ کیا۔پریڈ کیا تھی آنکھوں کو دنگ کردینے والا نظارہ تھا جو شاید پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔تمام دستوں کی باہم مطابقت اور چاک و چوبند انداز میں پیش کی جانے والے پرفارمنس نے ایسا سماں باندھا جیسے ڈومینوز ہلنے جلنے اور گرنے کے بعد دوبارہ اپنی جگہ لے رہے ہوں۔اس پریڈ اور پرفارمنس کوموقع پر موجود حاضرین حیرت سے دنگ ٹکٹکی باندھے دیکھتے ہی رہ گئے۔