تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:5

چورنے چوپ اسٹیکس کے ذریعے خاتون کے پرس سے کیمرہ نکال لیا

بیجنگ…این جی ٹی… چین میں کھا نا کھانے کے لئے چمچ کے طور پر استعما ل کی جانے والی چو پ اسٹیکس(Chopstich) کواب چینی چوروں نے لوگو ں کی جیبیں خالی کر نے کیلئے استعمال کر نا شروع کر دیا ہے۔عام شاہراؤں ، بس اسٹاپس اور دیگر عوامی مقامات پر چور ہاتھ میں پکڑی چوپ اسٹیکس کے ذریعے لو گوں کے بیگ اور جیب سے رقم ،موبائل فون اور قیمتی اشیاء نکال لیتے ہیں اور متا ثرہ شخص کو اس کاروائی کے با رے میں محسوس تک نہیں ہو تا۔ حال ہی میں سی سی ٹی وی کیمرے میں ایک نو جوان چور کو چو پ اسٹیک کے ذریعے خریداری میں مصروف خاتون کے پرس سے قیمتی کیمرہ چوری کر تے دیکھا گیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ سیکورٹی اداروں نے اس ویڈیوکوریلیز کرکے عوام کو اس نئے طریقہ واردات سے آگاہ کر کے چوپ اسٹیکس چوروں سے محفوظ رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.