تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 جنوری 2014
وقت اشاعت: 7:59

امریکی پولیس کاجاری کردہ دنیا کا بدترین تصویری خاکہ

ڈیلس…ارے جناب یہ کسی بچے کا بنایا ہویا کارٹون نہیں بلکہ امریکی پولیس کے ذہین ترین دماغوں کا اسکیچ کیا ہوا ایک خاکہ ہے۔جی ہاں امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ ڈکیت کا جاری کیا گیا تصویری خاکہ ہے جسے دنیا کی سب سے بد ترین ڈرائنگ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔یہ مجرم دو خواتین سے نقدی لوٹنے پر پولیس کو مطلوب ہے لیکن اس خاکے کو انسان کے بجائے کسی کارٹون کا ہی سمجھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب پولیس نے بھی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں کیونکہ ملزم حقیقت میں بھی کارٹون ہی نظر آتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.