25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 0:37
اپنے مالک کا دل بہلاتی ننھی گلہری
نیویارک…این جی ٹی…یوں تو لوگ عموما ً دل بہلانے کے لئے کتا یا بلی جیسے جانور پا لتے ہیں مگر ان صاحب نے تو گلہری کو ہی پالتو جانور بنا رکھا ہے۔دوسری جانب اس ننھی گلہری نے بھی اپنے مالک کو مایوس کرنا مناسب نہیں سمجھا اور اس کا بھرپور طریقے سے دل بہلا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔یہ انوکھی گلہری اپنے مالک کے اشاروں کو خوب سمجھتی ہے اور اس کے کہنے پر کچھ بھی کر گزرنے سے نہیں گھبراتی۔