تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 جنوری 2014
وقت اشاعت: 17:10

رات دیر تک کمپیوٹر کا استعمال بچوں کے لئے نقصان دہ ہے،تحقیق

واشنگٹن …امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات دیر تک باقاعدگی سے سماجی ویب سائٹس استعمال کرنے سے بچوں کی زندگی پر منفی اثرات پڑرہے ہیں۔گیارہ سے 13 سال کی عمر کے بچوں پر ہونے والی اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس عمرمیں رات دیر تک موبائیل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال،ویڈیوگیم کھیلنے،ٹی وی دیکھنے یا گانے سننے سے زندگی پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔رات گئے تک جاگنے سے اسکول اور معمولات زندگی میں دن بھر کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.