28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 1:41
بہادر کیشئر نے مسلح ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کر دیا
مانچسٹر…این جی ٹی…ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں اسلحہ دیکھ کر اکثر لوگوں کی سٹی گم ہو جاتی ہے لیکن کبھی کبھار ان کا سامنے بہادر لوگوں سے بھی پڑ جاتا ہے۔عملی نمونے کے طور پر یہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہی دیکھ لیں جب کیشئر نے برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک اسٹور میں چوری کے غرض سے آنے والے مسلح شخص کے عزائم ناکام بناتے ہوئے اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔اسٹور میں داخل ہوتے ہی ڈاکو نے وہاں موجود لوگوں پر پستول تان لی لیکن کیشئر نے گھبرائے بغیر مزاحمت جاری رکھی اور کاؤنٹر سے مختلف اشیا اٹھا اٹھا کر ڈاکو کو مارنی شروع کر دی۔چور نے بھی اس باہمت شخص کا سامنا کرنے سے گریز کیا اور دم دبا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔