تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:14

رہنے دیجئے،یہ ورزش وغیرہ آپ کے بس کی بات نہیں۔۔

نیویارک…این جی ٹی…یوں تو ورزش کرنا صحت مندی کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن فائدہ پہنچانے والی یہ سرگرمی نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے اگر اس عمل کو درست طریقے سے سر انجام نہ دیا جائے۔ان خواتین و حضرات کو ہی دیکھ لیں جو فٹنس کے کریز میں مبتلا ہو کر ورزش کرنے کی تو ٹھان بیٹھے لیکن اس ڈھنگ سے یہ کام کیا کہ دیکھنے والوں کے پاس ہنسنے کے سوا اور کوئی چارہ ہی نہ رہا۔کہیں تو کوئی نوجوان بھاری بھرکم وزن تلے دبا نظر آیا تو کہیں کوئی خاتون ورزش کے طریقوں سے نابلد ہونے کی وجہ سے لوگوں کے لئے تفریح کا ذریعہ بن گئیں۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ کام وہی کرو جس میں پوری مہارت ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.