تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:49

امریکامیں معذور بچھڑے کو مصنوعی ٹانگیں لگا دی گئیں

نیویارک …این جی ٹی …امریکا میں انسانوں کی بے زبان جانوروں سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے معذور بچھڑے کو مصنوعی ٹانگیں لگا دی گئی ہیں۔ہیرو نامی یہ ننھا بچھڑا معذور اور زخمی حالت میں پایا گیا تھا جسے امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے آپریشن کر کے چلنے پھرنے کے قابل بنا دیا ہے۔اب یہ بچھڑا اپنی انوکھی ٹانگوں کے ساتھ چلنے پھرنے کی پریکٹس کرتا ہے جسے ابتائی طور پر کافی مشکلات کا سامنا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ اس کا عادی ہو کر ایک صحت مند زند گی گزارے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.