تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:42

جرمنی : دنیا کا مہنگا ترین ٹوتھ برش ،قیمت صرف4ہزار375ڈالر

برلن…جرمنی کی ایک کمپنی نے دنیا کا مہنگا ترین ٹوتھ برش تیار کیا ہے جس قیمت صرف4ہزار375ڈالر ہے۔عام ٹوتھ برشوں کے مقابلے میں ہزار گنا مہنگا ریناسٹ نامی یہ ٹوتھ برش ٹائے ٹینیم سے تیار کیا گیا ہے ،اس کے برش ہیڈ کو خراب ہونے کی صورت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے،اس میں خصوصی اینٹی بیکٹیرل کوٹنگ ہے جوبرش کو بیکٹیریااور جراثیم سے محفوظ رکھتی ہے۔ ٹوتھ برش کیساتھ اس کا میچنگ اسٹینڈ بھی ہے،ہرچھ ماہ بعدخریدار کو پانچ نئے برش ہیڈز بھی دئیے جاتے ہیں۔اس مہنگے ترین ٹوتھ برش کی قیمت فقط4ہزار375ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.