تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 فروری 2014
وقت اشاعت: 11:10

رنگین برف کی اینٹوں سے تیار کردہ دلکش اِگلو

نیویارک …این جی ٹی …امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خون جما دینے والی شدید ٹھنڈ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے برف کی رنگین اینٹوں سے دلکش اِگلو تیار کر لیا ہے۔شون نامی اس شخص نے اپنے تینوں بچوں کیساتھ مل کر لگ بھگ 2سو ایلومینیم کے ڈبوں میں پانی بھرا اوررنگ ملانے کے بعد جمنے کیلئے رکھ دیا،جیسے ہی یہ انوکھی برف کی اینٹیں تیار ہو گئیں تو انکی ترتیب سے شون نے منفرد اگلو تیار کر لیا۔امریکا میں جہاں آج کل درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے وہیں شون اپنے بچوں کے ہمراہ اس موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مزے سے روشنیاں جلا کر اس انوکھے گھر میں خوب انجوائے کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.