2 فروری 2014
وقت اشاعت: 11:26
با صلاحیت نوجوانوں نے غباروں سے موسیقی ترتیب دے ڈالی
لندن…یوں تو غبارے بچوں کے کھیلنے کی چیز ہیں مگر ان نوجوانوں نے تو اسے آلہ موسیقی بنا ڈالاوغبارے کے ایک سِرے سے دھاگا باندھا اور پھر اپنے ہاتھوں سے ایسا جادو چلایا کہ مو سیقی کی دھنیں بِکھرنے لگیں۔اس آرٹسٹ کے دوست نے بھی بھرپور ساتھ دیا اور اپنے ہاتھ لکڑی کے اسٹول پر مارتے ہوئے ڈرمنگ کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ ایک مکمل بینڈ تشکیل پا گیا۔ان باصلاحیت نوجوانوں کو دیکھتے ہوئے ماننا پڑے گا کہ میوزک بجانے کیلئے مہنگے آلاتِ موسیقی ضروری نہیں بلکہ اس کے لئے لگن اور ذرا سی عقل کا استعمال ہی کافی ہے۔