تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 فروری 2014
وقت اشاعت: 9:46

آسٹریلیامیں رسہ کشی کا منفرد مقابلہ

سڈنی…آسٹریلیامیں رسہ کشی کا منفرد مقابلہ،کھلاڑیوں نے گردنوں کے ذریعے رسی کھینچ کرطاقت کا مظاہرہ کیا۔آسٹریلیامیں منفرد رسہ کشی کے مقابلے کا اہتما م کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے ہاتھوں کے بجائے اپنی گردنوں کے ذریعے رسی کھینچ کر جسمانی طاقت کا مظاہرہ کیا۔۔اس منفرد لیکن خطر ناک مقابلے میں دو کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے زمین پر لیٹ جاتے ہیں اور اپنی گردنوں میں ڈلی رسی کو کسی بغیر جسمانی طاقت سے اپنی طرف کھینچ کر مقابلہ کر تے ہیں۔جو کھلاڑی درمیا ن میں موجود لکیر یا کھمبے تک دوسرے کھلاڑی کوکھینچ کر لانے میں کامیاب ہو جاتا ہے وہی فاتح قرار پاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.