9 فروری 2014
وقت اشاعت: 15:45
جھلملاتی جگمگاتی میو زیکل لائٹس دیکھنے والوں کی توجہ کامرکز بن گئیں
اوسلو…ناروے کے شہر اوسلو میں چند ماہر فن کاروں نے ایک مقامی آرٹ میوزیم میں ہزاروں دلکش LEDلائٹس سے ایک ایسا دلکش فن پار ہ تیار کیا ہے جودیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ان ماہر آرٹسٹوں نے 8ہزار64 رنگ برنگی چھوٹی بڑی لائٹس کو چوکورشکل میں نصب کیا ہے جو ناصرف قریب موجود شخص کے چھونے پر جگمگا تے ہو ئے موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتی ہیں بلکہ ساتھ ہی سا تھ رنگ بھی تبدیل کر تی ہیں۔ ان رنگ برنگی روشنیوں سے سجے اس دلفریب نظارے سے لطف اندوز ہو نے کیلئے روزانہ سینکڑوں افراد اس میوزیم کارخ کرتے ہیں۔