11 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:1
ہو نٹ اور آنکھوں کی بھنو ؤں سے انسانی جذبات کی نقل کرنیوالا روبوٹ
لندن …این جی ٹی …بر طانوی ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسا روبوٹک چہرہ متعارف کر ایا ہے جو انسانی جذبات کی نقل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ مشینی چہرہ سیکنڈز میں اپنے سرخ ہو نٹوں اور ہری آنکھوں کی بھنوؤں کو مخصوص انداز میں اوپر اور نیچے کر کے انسانوں کی طرح حیرت،غم اور خوشی کا اظہار کر تا ہے۔اس روبوٹک چہرے کو ایک کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر کے ہدایات دی جاتی ہیں جو وقت ضائع کیے بغیر انسان کی حرکات کو نقل کر کے پیش کر دیتا ہے۔