تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 فروری 2014
وقت اشاعت: 17:35

ڈرون حملوں سے باخبر رہنے کیلئے آئی فون میں ایپلی کیشن شامل

نیویارک…ڈرون حملوں کے بارے میں باخبر رہنے کے خواہش مندوں کیلئے آئی فون میں ایسی ایپلی کیشن موجود ہے جو انہیں فوری طورپر اس کی تفصیل سے آگاہ کرسکتی ہے۔ میٹا ڈیٹاپلس نام کی اس ایپلی کیشن میں نقشے کے ذریعے ڈرون حملے کا مقام بتایا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے میں مرنے والوں کے ناموں سمیت ان کی مکمل تفصیل بھی درج ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ یہ بھی پتالگایاجاسکتا ہے کہ حملے کے وقت نشانہ بننے والے کس سرگرمی میں مصروف تھے ۔ اگر چہ ایپل نے اس ایپلی کیشن کو شامل کرنے سے انکار کردیا تھا کہ یہ آئی فون صارفین میں ناپسندیدگی کا باعث ہوسکتی ہے ، تاہم اس ایپلی کیشن کے خالق جان بیگلے کچھ تبدیلیاں کرکے اسے آئی فون میں شامل کراچکے ہیں اور یہ اب ایپل اسٹور پر ڈاوٴن لوڈ کیلئے دستیاب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.