14 فروری 2014
وقت اشاعت: 11:1
امریکا میں کتے نے بلی کے بچے گود لے لئے
نیو یارک…ازلی دشمنی کے حوالے سے مشہور کتے اور بلی کی کئی داستانیں آپ نے سنی ہونگے لیکن امریکہ میں تو کتے نے بلی کے ننھے بچوں کو گو د لے کر ثابت کر دیا ہے کہ جانور بھی محبت سے جذبے سے سرشار ہیں۔ امریکی ریاست نبراسکا کے ایک گھر میں ایک سال کے پالتو بُل ڈاگ نے بلی کے بچوں کو گود لے لیا ہے جسے نہ صرف وہ پال رہا ہے بلکہ اس کی حفاظت بھی ماں کی طرح ہی کرتا ہے۔ بلی کے بچے بھی ڈاگی میاں سے انتہائی مانوس ہوگئے ہیں جو نہ صرف اس کے ہمراہ کھیلتے ہیں ہے بلکہ پیار بھی جتاتے نظر آتے ہیں۔ بلی کے معصوم بچے سے اس کتے کی دوستی اور پیار کے مناظر پر مبنی یہ وڈیو انٹرنیٹ پر بھی بے حد مقبول ہورہی ہے جس سے سینکڑوں افراد محظوظ ہوچکے ہیں۔