تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:51

ماچس کی تیلیوں سے بنایا گیا دنیا کا نقشہ

بیونس آئرس… این جی ٹی…ارجنٹائن میں ماہر آرٹسٹوں کی ایک ٹیم نے آگ جلانے کے لئے استعمال ہو نے والی ماچس کی تیلیوں سے دنیا کا ایک دلکش نقشہ بنایا اور پھر اسے آگ لگادی۔ ارے حیران نہ ہوں یہ ان آرٹسٹوں کا طریقہ فن ہے جس میں انھوں نے پہلے کینوس پر دنیا کا نقشہ بناکر اس میں ڈرل مشین سے سوراخ کیے اور پھر ان سوراخوں میں ما چس کی تیلیاں لگا کر پورٹریٹ مکمل کر لیا۔ یہاں بات ختم نہیں ہو ئی بلکہ اس پو رٹریٹ کو کھلی فضامیں رکھ کر اس کی تیلیوں کو آگ لگا کرمنٹوں میں راکھ بنادیا جو کہ اس پورٹریٹ کی حتمی شکل تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.