تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:51

امریکی ماہرین نے 3 سال تک خراب نہ ہونے والا پیزاتیار کر لیا

نیو یارک…این جی ٹی…پیزا کھانے کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ امریکی ماہرین نے ایسا انوکھا پیزا تیار کر لیا ہے جو3 سال تک خراب نہیں ہوگا۔جی ہاں شکل و صورت اور ذائقے کے اعتبار سے تو یہ عام پیزے جیسا ہی ہو گا لیکن اس کی خراب ہونے کی میعاد 3 سال ہو گی۔یہ پیزافوجیوں کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے کیوں کہ اکثر اوقات فوجی ایسی جگہوں پر تعینات ہوتے ہیں جہاں کھانا تیار کرنا یا کھانے کو ذخیرہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.