تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:23

400 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والا جیٹ پاور ٹرک

نیویارک… این جی ٹی…تیز رفتار ڈرائیونگ کے شوقین اپنے شوق کی تکمیل کے لئے اسپورٹس کاروں کا سہارا لیتے ہیں مگر ان صاحب نے توبھاری بھرکم ٹرک کو بھی نہ چھوڑا۔جی ہاں امریکہ سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ نیل ڈار نامی شخص نے جو کچھ انوکھا کرنے کی ٹھانی تو پھر ٹرک میں لگائے تین جیٹ انجن اور اسے 400 میل فیل گھنٹے کی رفتار سے دوڑا کر دکھا دیا۔جاپانی بُلٹ ٹرین سے بھی زیادہ تیز رفتار اس ٹرک نے چوتھائی میل کا فاصلہ فقط ساڑھے چھ سیکنڈ میں طے کرکے دنیا کے تیز رفتار ترین ٹرک کا ریکارڈ اپنے نام کروا لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.