20 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:8
کھیل ہی کھیل میں ،کھیل کا میدان میدان جنگ بن گیا
ہوانا…یوں تو کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کا گیم تماشائیوں کو لطف اندوز کرتا ہے لیکن یہاں تو ایک ہی ٹکٹ میں ڈبل مزے ہوگئے ۔کیوبا کے بیس بال لیگ میچ کے دوران جہاں کھلاڑی کو گیند غلطی سے منہ پر کیا لگی کہ وہ ایسا چراغ پا ہوا کہ کھیل کے میدان کو کشتی کا اکھاڑا بنا ڈالا۔دونوں کھلاڑیوں کو لڑتا دیکھ کران کے کوچز اور دوسرے ساتھی بھی اپنی اپنی ٹیم کادفاع کرنے میدان میں اتر گئے اورایک دوسرے پر بیس مارنے کا آزادانہ استعمال کرنے لگے۔اب کوئی بھلا مانس ہی انکو سمجھائے کہ جب لڑنا ہی ہے تو کھیلتے کیوں ہو؟