تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:45

مٹی کے مجسموں پر شہدکی مکھی کے چھتوں سے کی گئی انوکھی فنکاریاں

نیو یارک…این جی ٹی…فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے نت نئی تخلیق کرتے ہی رہتے ہیں اور فن کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنانے کے لئے یہ بہت ضروری بھی ہے۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والی اس ماہر آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جس نے مٹی کے مجسموں پر شہد کی مکھی کے چھتوں کی مدد سے اس انداز میں اپنے فن کا استعمال کیا ہے کہ آرٹ کے حسین شاہکار بن کر سامنے آگئے ہیں۔ماہر فنکارہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ سب کچھ اس لیے کیا ہے تاکہ دنیا بھر میں تیزی سے کم ہوتی شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگر کی جاسکے ۔ا ب دیکھنا یہ ہے کہ ان مجسموں کو شہد کی مکھیوں سے کب تک دور رکھا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.