25 فروری 2014
وقت اشاعت: 21:57
وینوم جی ٹی،دنیا کی سب سے تیز رفتار گاڑی
نیویارک… گاڑی میں سفر تو کوئی نئی بات نہیں لیکن اگر گاڑی ہو دنیا کی سب سے تیز رفتار تو سفر جب ہی تو ہوگا یادگار۔270میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی وینوم جی ٹی کو تیار کیا گیا ہے ٹیکساس میں۔گاڑی کی قیمت ہے صرف 13لاکھ 35ہزارڈالرز یعنی تقریباً 15کروڑ روپے۔وینوم جی ٹی کی ٹیسٹ ڈرائیو کی گئی فلوریڈا میں۔ ناساکے اسپیس شٹل لینڈنگ رن وے پر، دنیا کی سب سے تیز رفتار یہ گاڑی سات سیکنڈز میں 20سے 120میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔