تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:47

اداکارکرسٹین بیل کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا

لندن…این جی ٹی…ہالی ووڈ کو بیٹ مین سیریز کی کئی کامیاب فلمیں دینے والے اداکار کرسٹین بیل کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا ہے۔مادام تساؤ میوزیم کے لیے4ماہ میں1لاکھ 50ہزار پاؤنڈ کی لاگت سے تیار ہونے والے کرسٹین بیل کے اس حقیقت سے قریب تر مومی مجسمے کی باقاعدہ تقریب ِ رونمائی گذشتہ روز منعقد کی گئی ۔کرسٹین بیل کے مومی مجسمے کے لیے انکے ریڈ کارپٹ پریمئیرز کے موقع پر دیے جانے والے مخصوص پوز کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ انکے مجسمے نے سیاہ کوٹ پینٹ زیبِ تن کر رکھا ہے۔کولن فِرتھ کے مومی مجسمے کو میوزیم کے پارٹی ایریا میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور جوڈی فروسٹ کے بیچ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کرسٹین بیل سمیت لیوناروڈو ڈی کیپریو بھی آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں جو اگلے چند دنوں میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.