26 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:3
سوئٹزر لینڈ میں ہزاروں فٹ اونچے پہاڑ پر لکڑی سے بنایا گیا ہٹ
برن…این جی ٹی…دنیا میں کئی ایسے دلفریب اور خوبصورت مقامات ہیں جہاں جانا کسی خواب سے کم نہیں ہوتاایسے ہی ایک مقام کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے اور کسی عجوبے سے کم نہیں۔ Solvay Hutنامی یہ تفریحی مقام سوئٹزلینڈکے پہاڑ وں پر13 ہزار133فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ برف پوش نوکیلی چٹانوں کے درمیان موجود اس جھونپڑی میں بیک وقت 10سے زائد افراد قیام کر سکتے ہیں ۔بلند ترین سوئس پہاڑ پر واقع یہ ہٹ 1915میں قائم کیا گیا تھا جو کئی بارسخت موسمی اثرات سے دوچار ہونے کے بعد نئے سرے سے تعمیر بھی کیا گیا جسے قومی اثاثہ ہونے کی بنیاد پرآج بھی اپنی منفرد حیثیت بر قرار رکھے ہوئے ہے۔