تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:55

وبائی شکل اختیار کرنے والا وائی فائی وائرس تیار کر لیاگیا

لندن… این جی ٹی…برطانوی یونیورسٹی لیور پول کے ماہرین نے ایک ایسا وائرس تیار کیا ہے جو وائی فائی کے ذریعے پھیلے گا۔کیمی لیون نامی یہ وائرس گنجان آباد علاقوں میں ہوا کے دوش پر نزلہ زکام کے وائرس کی طرح پھیلے گا جس سے نہ صرف گھر اور آفس کے کمپیوٹرز متاثر ہونگے بلکہ یہ نیٹ ورکس کا سراغ بھی لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے دریافت کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس وائی فائی کے ذریعے تمام کمپیوٹرز کی معلومات اکھٹی کرسکتا ہے جس کی مدد سے ہیکرز کا باآسانی سراغ لگایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.