28 فروری 2014
وقت اشاعت: 23:52
گھر کے تہہ خانے میں ٹرین کی بوگی کا حقیقی ماڈل تیار
اوتاوا…این جی ٹی… کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔ ٹھیک ہی کہتے ہیں، اب ذرا اس کینیڈین باشندے کو ہی دیکھ لیجئے جسے ریل گاڑی اتنی پسند ہے کہ اس نے اپنے گھر کے تہہ خانے میں ٹرین کی بوگی کا حقیقی ماڈل تیار کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 50 سالہ جیسن سچورن نے چار سال اور چھ مہینے کی کڑی محنت کے بعد 1980کے ماڈل کی بوگی تیارکی ہے جسکا ڈھانچہ لکڑی اور لوہے کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ 10ہزار ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ 20 فٹ طویل ریل گاڑی کے اس ڈبے کو جیسن نے ناصرف قالین ،کھڑکیوں اور دروازوں سے مزین کیا ہے بلکہ ایسی آرام دہ نشستیں نصب کی ہیں جن پر باقاعدہ ٹرین کی طرز کے سیٹ نمبرز بھی تحریر کئے گئے ہیں جس سے ایک حقیقی ٹرین کے ماحول کی منظر کشی ہو رہی ہے۔