3 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:24
ا لاسکا میں کتوں کی سالانہ ریس کا انعقاد
جونیاؤ…این جی ٹی … امریکی ریاست الاسکا میں سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی ونٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس سالانہ رنگا رنگ فیسٹیول کے دوران کتوں کی ریس کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں کتے اپنے مالکا ن کے ہمراہ برف گاڑی کھینچتے ہوئے نظر آئے۔سالانہ سلیڈ ڈاگ ریس میں69افراد نے اپنے کتوں کی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا جنہیں دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد بھی وہاں مو جود تھی۔واضح رہے کہ ڈاگ ریس9دنوں تک جاری رہے گی جس دوران تمام ٹیمیں الاسکا کے21قصبوں سے گزریں گی۔