4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:45
سمندری لہر نے ریسٹورنٹ کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے
کیلی فورنیا… این جی ٹی…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک طاقتور سمندر ی لہر نے ساحل کے کنارے بنے ایک ریسٹورنٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ہی توڑ ڈالے۔ اس ریسٹورنٹ میں لوگ بیٹھے سمندر کے نظارے کے ساتھ ساتھ لذیذ کھانے سے محظوظ ہو رہے تھے کہ اچانک ایک بلند وبالا سمندری لہر اٹھی اور ریسٹورنٹ کے ساتھ اتنی طاقت سے ٹھکرائی کہ کھڑکیوں میں لگے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔اس اچانک رونما ہو نے والے حادثے کے باعث وہاں بیٹھے لو گوں کی خوف سے چیخیں ہی نکل گئی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔