7 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:12
صبح کے وقت لوگ زیادہ سچے ہوتے ہیں ، دلچسپ تحقیق
نیویارک…این جی ٹی… صبح کا وقت ایسا ہوتا ہے جب انسان ایمانداری اور سچائی کی بلندیوں پر جبکہ رات کو پستیوں پر کھڑا ہوتا ہے۔یہ ہمارا نہیں بلکہ امریکہ میں سامنے آنے والی ایک تحقیق کا دلچسپ نتیجہ ہے۔ہاورڈ یونیورسٹی اور اوٹاوہ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے بقول ناشتے سے لیکر دوپہر کے کھانے تک کا دورانیہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہم میں سے بیشتر زیادہ ایماندار اور اعلیٰ اخلاقی روایات کے حامل بنے ہوتے ہیں۔مگر جی جیسے جیسے دن ڈھلنا اور توانائی کا لیول کم ہونا شروع ہوتا ہے ہمارے اندر کی اچھائیاں دم توڑنے لگتی ہیں۔تحقیق کے دوران کئے جانے والے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ صبح کے مقابلے میں دوپہر کے بعد لوگوں کے منہ سے زیادہ جھوٹ نکلنے لگتا ہے اور اس کی اوسط شرح 50 فیصد تک ہوتی ہے، یعنی آدھی باتیں سچ اور آدھی جھوٹ پر مبنی ہوسکتی ہیں۔