10 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:23
اب آئی فون رکھا جائے گا جوتے کی نوک پر۔۔۔
نیویارک…این جی ٹی…اب آئی فون سنبھالنے کے لئے جتن کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب یہ کام جوتوں سے بھی لیا جا سکتا ہے ۔یقین نہ آئے تو خود ہی دیکھ لیں ایلن نامی امریکی آرٹسٹ کا کمال جس نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے یہ شاندار جوتے ڈیزائن کئے ہیں جن میں آئی فون بھی رکھا جا سکتا ہے۔جی ہاں ان انوکھے جوتوں میںآ ئی فون ہولڈر ربنایا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں دنیا اپنی نوعیت کے واحد جوتے کہا جا سکتا ہے۔ویسے تو لوگ اپنے قیمتی ترین آئی فون کو ہاتھوں کا چھالا بنا کر رکھتے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کون ان جوتوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لاڈلے فون کوجوتوں کی نوک پر رکھے گا۔