13 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:29
چھوٹے بندر نے تیندوے کو ناکوں چنے چبوا دیئے
نیویارک…این جی ٹی… تیندوے کا شمار جنگل کے خطرناک شکاریوں میں ہوتا ہے لیکن ایکچھوٹے سے بندر نے تو اسے بھی مات دے دی۔امریکی ریاست ایری زونا کے گھنے جنگلات میں تیندوا بندر کو شکار کرنے کیلئے درخت پر چڑ ھ گیا لیکن بندر بھی کہاں ہار ماننے والا تھا ،پیڑ کی آخری ٹہنی پر لٹک گیا۔تیندوے نے سو طرح کے جتن کیے کہ کسی طرح ٹہنی تک پہنچ کر بندر کو قابو کرلے لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی اور یوں چالاک بندر نے اپنی جان بچالی۔