13 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:1
لائیو شو کے دوران خطرناک کوبرا کو چومنے والا نڈرنوجوان
تائی پے…این جی ٹی…کوبرا سانپ کا شمار رینگنے والے خطرناک جانوروں میں ہوتا ہے اور لوگ اس سے کئی میٹر دور رہنے میں ہی اپنی عافیت جانتے ہیں لیکن ایک نڈر نوجوان نے تو حد ہی پار کر لی۔تھائی لینڈ میں سانپوں کو قابو کرنے کیلئے منعقد ہونے والے براہ راست شو میں 22سالہ نوجوان کوبرا سانپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے بغیر کسی جھجک کے آگے بڑھتا چلا گیا۔ جیسے ہی سانپ نے ڈسنے کی نیت سے اپنا سر اس کی جانب بڑھایا تو اس نوجوان نے پلک جھپکتے ہی سانپ کے منہ کو چوم لیا۔