13 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:40
تھائی لینڈ میں'' نیشنل ایلی فینٹ ڈے''منایا گیا
بنکاک… تھائی لینڈ میں'' نیشنل ایلی فینٹ ڈے''منایا جا رہاہے ،ہاتھیوں کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب میں ہاتھیوں نے خوب دعوت اڑائی۔تھائی لینڈ کے صوبے اوتھایا میں ہاتھوں کو fruit buffet دیا گیا۔جس میں 75 ہاتھیوں کی تواضع تربوز، مکئی،کیلے،انناس اور گاجروں سے کی گئی،10 ٹن پھلوں سے ہاتھیوں نے خوب مزے اڑائے۔تقریب کے حصہ کے طور پر،ہاتھیوں کے مہاوت نے ہاتھیوں کی غلطیوں پر معذرت بھی کی۔