14 مارچ 2014
وقت اشاعت: 0:55
ماہر اسکوبا ڈائیور پہنچی زیر سمندر ہزاروں جیلی فشز کے درمیان۔۔
نیویارک…این جی ٹی…سمندر میں بے شمار ایسے قدرت کے شاہکار موجود ہیں جو زندگی کے حسین نظاروں کی ترجمانی کرتے ہیں اورانسانی عقل کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔امریکی جزیرے پلاؤ میں ماہر اسکوبا ڈائیور اور فوٹوگرافر نادیہ ایلے نے زیر سمندر قدرت کے نظاروں کو دیکھنے کیلئے بحرالکاہل کا رخ کیا تو ہزاروں کی تعداد میں الگ الگ طرح کی جیلی فشز کو وہاں موجود پایا۔نادیہ نے 8گھنٹے ان جیلی فشز کے بیچ گزارے اور ان خوشگوار لمحوں کو کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ایک اندازے کے مطابق بحر الکاہل میں مختلف نسل سے تعلق رکھنے والی ایک کروڑ سے زائد جیلی فش پائی جاتی ہیں۔