14 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:13
قانون سب کیلئے ، کھلوناکار کی دو سالہ ڈرائیور بچی پر جرمانہ عائد
نیویارک…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ قانون کا اطلاق بلا کسی تفریق تمام افراد پر ہوتا ہے اور مغربی معاشرے میں اس پر پوری طرح عمل بھی ہوتا ہے۔اس کا عملی مظاہرہ امریکی ریاست فلوریڈا میں دیکھنے کو ملا جب ایک 2سالہ ننھی سی بچی اپنی کھلونا کار لیے روڈ پر آگئی ۔ٹریفک وارڈ ن نے یہ صورتحال دیکھتے ہوئے کار کا پیچھا کر کے زاداریا نامی اس بچی کو روکا اور بغیر کسی جھجک کے 4ڈالر کا چالان تھما دیا۔بچی نے بھی مسکراتے ہوئے چالان ہاتھ میں پکڑا اور یہ جا وہ جا۔