15 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:12
نادان دوست ہمیشہ ہی نقصان پہنچاتے ہیں
نیویارک…این جی ٹی…ٹھیک ہی کہتے ہیں نادان دوست سے دانا دشمن بھلا کیونکہ نادان دوست ہی پہنچاتے ہیں ہمیشہ نقصان۔ان صاحب کو ہی دیکھ لیجئے جن کے دوستوں نے انہیں ایسا مکھن لگایا کہ یہ خود کو دھوم تھری کا ہیرو سمجھ بیٹھے اور سائیکل چلاتے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے آنے کی کوشش کی۔جیسے ہی اپنے دوستوں کی امیدوں پر پورا اترنے اور انہیں متاثر کرنے کے لئے اپنے ارادوں کو پایا تکمیل تک پہنچانا چاہا،دھڑام سے منہ کے بل نیچے جا گرے اور یہ بات سمجھ آئی کہ ان میں اور عامر خان میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔