15 مارچ 2014
وقت اشاعت: 16:22
بھارتی ریاست راجستھان میں پانی سے کھیلی جانے والی ڈولچی ہولی
بیکانیر…سبھی ہندو ہولی کا تہوار مناتے ہیں لیکن بھارتی ریاست راجھستان میں ہولی ذرا ہٹ کے کھیلی جاتی ہے۔ جہاں بھارت میں ان دنوں بکھرے ہیں ہولی کے خوبصورت رنگ، وہیں ریاست راجستھان میں یہ تہوار کچھ منفرد طریقے سے منایا جاتا ہے۔ ریاست راجھستان کے شہر بیکانیر میں کھیلی جانے والی ڈولچی ہولی، کی روایت 500سال پرانی ہے۔ اس میں رنگوں کا نہیں پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ صرف علاقے کے مرد ہی اس میں حصہ لیتے ہیں اور پانی کو ڈولچی میں بھر کر پریشر سے لوگوں پر پھینکا جاتا ہے، اس موقع پر روایتی گیت بھی گائے جاتے ہیں۔