تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:58

امریکی طلباء نے پانی میں تیر تی واٹر پروف روبوٹ فش تیار کر لی

نیویارک…این جی ٹی…یوں تو آپ نے انسانی قد و قامت والے کئی روبوٹ دیکھے ہی ہونگے جو مختلف کام کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب تو جانوروں کی شکل کے روبوٹ بھی بننے لگے ہیں۔ انجینئرنگ کے امریکی طالب علموں نے تیار کی ہے ایک ایسی روبوٹ مچھلی جو پانی میں تیرتی بھی ہے اور حقیقی مچھلیوں کی طرح بلبلے بھی چھوڑتی ہے۔بیرونی 3Dکیسنگ کی حامل یہ مچھلی واٹر پروف ہے اور سو ڈگری کے زاویے پر بھی گھوم سکتی ہے۔روبوٹ مچھلی بنانے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ زیادہ دیر تک پانی میں رہنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تاہم وہ مستقبل میں ایسی روبوٹ فش تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو 30منٹ تک پانی میں مسلسل رہ سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.