تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:46

برطانیہ میں بچوں اور بڑوں کے درمیان سالانہ پین کیک ریس کا انعقاد

لندن… این جی ٹی…برطانیہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ ری ہیب پارلیمنٹری پین کیک ریس کا انعقاد کیا گیا۔پارلیمنٹ ہاؤسز کے باہر ہونے والی اس ریس میں دارالامراء اور دارالعوام کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔معذور افراد کی معاونت کرنے والیRehabنامی تنظیم کے بارے میںآ گاہی کے مقصد کے تحت ہونے والی اس ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کو پین کیکس اچھالتے ہوئے دوڑ نا تھا۔دوسری جانب برطانوی شہر کی مرکزی شاہراہوں پر بھی بچوں اور بڑوں کے درمیان سالانہ پین کیک(Pancake)ریس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریس کی مناسبت سے شرکاء نے دیدہ زیب لباس پہن کر فرائی پین میں پین کیک کو اچھالتے ہوئے دوڑ لگائی جس میں کچھ کامیابی سے فتح یاب ہوئے تو کچھ نے بیچ راستے میں ہی پین کیک کو زمین پر گرا دیا۔معذور افراد سے ہمدردی کا احساس جگاتی اپنی نوعیت کی اس دلچسپ ریس میں حصہ لینے والے اور کامیاب ہونے والے شرکاء میں بعد ازاں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.