تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:18

الیکٹرک جنریٹر کو چھونے والے بچوں کے بالوں کو لگا کرنٹ

لندن… این جی ٹی…بالوں کو کرنٹ لگ جانے کا محاورہ بنا حقیقت۔برطانیہ میں گزشتہ روز سے دی بگ بینگ ینگ سائنٹسٹ اینڈ انجینئرز فےئر کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جس میں نوجوان نسل کی ایجادات نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ برمنگھم کے نیشنل ایگزی بشن سینٹر(NEC)میں شروع ہونے والے اس فےئر میں وان ڈی گراف اسٹیٹک الیکٹرک سٹی جنریٹربھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا جس نے بچوں کے بالوں کو کرنٹ لگادیا۔ارے ارے زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں یہاں کوئی خطرے کی بات نہیں ہے بلکہ جیسے ہی بچے اس جنریٹر کے باہری میٹل کو چھوتے ان کے بال خود بخود اسٹیٹک انرجی کے باعث ایسے کھڑے ہوجاتے جیسے ان بچوں نے اسپائکس بنوائی ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز13مارچ سے شروع ہونے والا یہ فےئر16مارچ تک جاری رہے گا جس میں منتظمین75ہزار افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.